لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
فلم ’’دھرندھر‘کو ’اے‘ سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے اور اس کا دورانیہ 3 گھنٹے 34 منٹ ہے، جو گزشتہ 17 سالوں میں کسی بالی وڈ فلم کا سب سے طویل دورانیہ ہے


ممبئی: لیاری گینگ وار کے اوپر فلمائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادیتیا دھار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سنجے دت، ارجن رام پال، اکشے کھنہ، آر مدھون اور سارہ ارجن جیسے اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق دھرندھر کی پریس اسکریننگز 4 دسمبر کو دہلی اور ممبئی میں طے کی گئی تھیں، لیکن تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ان کو منسوخ کر دیا گیا،دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر کی تشہیر کے لیے 4 دسمبر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سارہ ارجن، جو اداکار راج ارجن کی بیٹی ہیں، فلم دھرندھر میں رنویر سنگھ کے ساتھ رومانوی کردار میں نظر آئیں گی۔ سارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز چھوٹی عمر میں کیا تھا اور وہ پہلے ہی کئی معروف تجارتی اشتہارات اور فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔
دوسری جانب فلم ’’دھرندھر‘کو ’اے‘ سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے اور اس کا دورانیہ 3 گھنٹے 34 منٹ ہے، جو گزشتہ 17 سالوں میں کسی بالی وڈ فلم کا سب سے طویل دورانیہ ہے۔ یہ رنویر سنگھ کی پہلی ’اے‘ سرٹیفیکیٹ والی فلم ہے۔
خیال رہے کہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات، جغرافیائی تنازعات اور بھارتی فوج کی خفیہ آپریشنز کے پس منظر پر مبنی ہے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 21 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک گھنٹہ قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل







