انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
پاکستان نے 111 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمیر منہاس 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی


ہرارے: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلا ت کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی بدولت کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 28.3 اوورز میں 110 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہوگو بوگی نے 39، میسن کلارک 17، ٹوم جانز 15 اور کلوم سیمسن نے 10 رنز کی اننگز کھیلی، 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے جبکہ دو کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا 3 جبکہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تعاقب میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمیر منہاس 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ عثمان خان نے 15، حمزہ ظہور نے 8 اور فرحان یوسف نے 11 رنز بنائے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago






