Advertisement
تفریح

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات، فلم سازوں اور فنکاروں کا مشترکہ عزم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Oct 10th 2026, 5:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

عبدالسلام علی سے

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس سلسلے میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں فلمی صنعت سے وابستہ نامور ہدایت کاروں، اداکاروں، فلم سازوں، گلوکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین میاں امجد فرزند، وائس چیئرمین عزیز جہانگیری اور مجلسِ اراکین کے ارکان ذوالفقار مانا، جونی ملک، فیاض خان، حسن نعیم، جاوید وڑائچ اور عاصمہ اسماعیل سے حلف لیا۔

تقریب میں معروف ہدایت کار سید نور، پرویز کلیم، اداکار شان شاہد، نشو بیگم، فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی، مسعود بٹ، فلم ساز صفدر ملک، اجمل چوہدری، رابعہ حسن، عرفان کھوسٹ، شہزاد رفیق، خلیل الرحمٰن قمر، ارشد انصاری، حفیظ اللہ نیازی، ریشم، مدیحہ شاہ، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، اعظمی کاردار، امتیاز عالم، عاطف رانا، جاوید اقبال، رئیس انصاری، توقیر ناصر، عمران زاہد، ایس ایم تنویر، شہزاد راؤ، میاں عمران مسعود اور سجاد چھٹہ سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب میں گلوکاروں ابرار الحق، عارف لوہار، ساحر علی بگا اور این ایس چوہان نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے محفل کو موسیقی کے رنگوں سے سجا دیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے انجام دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ فلمی صنعت کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں اور فلم سٹی میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کام کیا جائے، تاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ترقی کے نئے مواقع میسر آ سکیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین میاں امجد فرزند نے کہا کہ فلم انڈسٹری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور جن لوگوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے منتخب کیا ہے، انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

معروف اداکار شان شاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت اور جدید تقاضوں کے مطابق فلمیں بنانا ناگزیر ہو چکا ہے، تاکہ پاکستانی فلمیں نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

تقریب میں فلم انڈسٹری کی بحالی، درپیش مسائل کے حل اور جدید خطوط پر فلم سازی کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 4 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
Advertisement