Advertisement
پاکستان

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک گھنٹہ قبل پر نومبر 23 2026، 8:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج پتراجایا میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں دوطرفہ امور، دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور ابھرتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ملائیشیا کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

فریقین نے اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں، عسکری تعاون میں اضافے اور علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی مسائل پر مسلسل مشاورت کے ذریعے دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 14 منٹ قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 دن قبل
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 دن قبل
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 دن قبل
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 5 گھنٹے قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 3 دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 دن قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 دن قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 3 دن قبل
Advertisement