Advertisement

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 41 minutes ago پر Oct 5th 2026, 9:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

ویب ڈیسک: سری لنکا کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان  اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر جب کہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز ، محمد عمران رندھاوا، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان، سفیان مقیم اور  خواجہ نافع بطور  وکٹ کیپر شامل کیےگئے ہیں۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔

ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ ،صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Advertisement
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 5 hours ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • an hour ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 7 hours ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 days ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 6 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • an hour ago
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 days ago
Advertisement