Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

شہباز شریف نے نیب کے ای- آفس فریم ورک کی بھی تعریف کی جو حکومت کے وسیع تر کفایت شعاری اور شفافیت کے اہداف سے ہم آہنگ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 27th 2026, 10:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025 پیش کی۔

وزیراعظم نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے اس کے مشن کی حمایت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا باضابطہ طور پر جائزہ لیا اور نیب کو ایک ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چلنے والے ادارے میں تبدیلی کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کی تعریف کی جس میں AI کی مدد سے تحقیقات شامل ہیں۔ انہوں نے نیب کے ای- آفس فریم ورک کی بھی تعریف کی جو حکومت کے وسیع تر کفایت شعاری اور شفافیت کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے نیب کی عوامی خدمات کی جانب توجہ کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے اس کے مشن کی حمایت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس نیب نے 6.213 ٹریلین روپے کی ریکوری کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو 2.98 ملین ایکڑ ریاستی اور جنگلاتی اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس کی قیمت تقریباً 5.99 ٹریلین روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی اور فراڈ ہاؤسنگ اور انویسٹمنٹ اسکیمز کے 115,587 متاثرین کو 180بلین روپے واپس دلوائے گئے جو کہ ایک ایسی قومی خدمت ہے، جس سے عام آدمی کا اعتماد بحال ہوا۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب "کھلی کچہری" اور "سنٹرل کمپلینٹ سیل" نے کامیابی سے ریاست اور اس کے شہریوں کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بیورو ڈرانے دھمکانے کے بجائے شکایات کے ازالے کا وسیلہ بنے۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 11 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 11 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 16 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement