Advertisement

امن کا وقت نہیں اپنے دشمنوں کو عبرتناک شکست دیں گے، سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

نئے ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی پہلی خارجہ پالیسی سے متعلق میٹنگ میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا،رائٹرز

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 17th 2026, 3:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امن کا وقت نہیں اپنے دشمنوں کو عبرتناک شکست دیں گے، سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

تہران:ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کوکم کرنے اور جنگ بندی کے حوالے سے تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امن کا وقت نہیں ہے،ایران اپنے دشمنوں کو عبرتناک شکست دے گا ان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائے گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے منگل کے روز بتایا کہ دو ثالث ممالک کی جانب سے تہران کو امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی تجاویز پہنچائی گئیں تاہم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ان تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق عہدیدارنے مزید کہا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی پہلی خارجہ پالیسی سے متعلق میٹنگ میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا مؤقف امریکا اور اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کے حوالے سے ”انتہائی سخت اور سنجیدہ“ ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سپریم لیڈر نے اس اجلاس میں بذات خود شرکت کی یا نہیں۔

دوسری جانب آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز بھی تاحال تک بند ہے، جس کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادی ممالک سے اس گزرگاہ کو کھلوانے میں مدد کی درخواست کو بھی خاطر خواہ پذیرائی نہیں مل سکی۔اورا ہم اتحادی ممالک جن میں جنوبی کوریا،جاپان،فرانس،برطانیہ، جرمنی ،آسٹریلیا اور یونان وغیر ہ نے اپنے جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

Advertisement
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 13 minutes ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 3 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 21 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 6 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • an hour ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
Advertisement