عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
’فلم دہلی گیٹ‘،’بلھا‘ اور ’آگ لگے بستی میں‘ دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔ماہرہ خان، فہد مصطفیٰ ، شان شاہد سمیت دیگر ستارے پردہ اسکرین کی زینت بنیں گے۔


لاہور:رواں سال عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ’فلم دہلی گیٹ‘،’بلھا‘ اور ’آگ لگے بستی میں‘ دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔ ماہرہ خان، فہد مصطفیٰ ، شان شاہد سمیت دیگر ستارے پردہ اسکرین کی زینت بنیں گے،،دو غیر ملکی اور چند پشتو فلمیں بھی ریلیز ہوں گی۔
اندرون لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرتی فلم ’دہلی گیٹ‘ کی نمایاں کاسٹ میں اداکار شفقت چیمہ، جاوید شیخ، شمعون عباسی ، یاسر خان اور دیگر شامل ہیں،، ایکشن ،رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم میں ماضی کے نامور ستارے بھی جلوہ گر ہوں گے، فلم کے ڈائریکٹر ندیم ندیم چیمہ جبکہ پروڈیوسر گوہر خان ہیں۔
جبکہ سپر اسٹار شان شاہد فلم ’بلھا‘ میں ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوں گے، جرم و سزا پر مبنی فلم کی نمایاں کاسٹ میں شان شاہد، سلیم شیخ، نعیمہ بٹ ، سارہ لورین اور دیگر شامل ہیں،،اس فلم کے ڈائریکٹر شان شاہد ہیں۔
.webp)
اسی طرح سپر اسٹار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ بھی طویل عرصہ بعد پردہ اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، ’فلم آگ لگے بستی میں‘ جاوید شیخ، تابش ہاشمی اور دیگر ستارے جلوہ گرہوں گے، فلم کے ڈائریکٹر عاطف خان ہیں،، اس کے علاوہ دو پشتو اور دو غیر ملکی فلمیں بھی سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- an hour ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 4 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 6 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 6 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 8 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 8 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago







