Advertisement

امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا اردو زبان پاکستان سے اظہارِ تشکر

پاکستان کی حکومت اور عوام نے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے جس پر وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں،عباس عراقچی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 16th 2026, 3:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا اردو زبان پاکستان سے اظہارِ تشکر

تہران:ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے تناظر میں ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اردو زبان میں جاری پیغام میں کہا کہ وہ اس بابرکت اور روحانی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امریکا اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

عباس عراقچی نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے جس پر وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان موجود قریبی تعلقات اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement