اسرائیل کی جارحیت جاری، جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع، حزب اللہ سے شدید جھڑپیں
حالیہ کارروائیوں کا مقصد جنوبی لبنان میں اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانا اور حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے،اسرائیلی فوج


تل ابیب: صہیونی ریاست نے ایک دفعہ پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دستوں نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں،جہاں حزب اللہ کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی خاص طور پر جنوبی لبنان کے اہم شہر خیام کے اطراف میں شدت اختیار کر گئی ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے خيام شہر پر کم از کم تین فضائی حملے کیے، جبکہ پیر کی صبح قصبہ یطار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں،جبکہ سرائیل نے جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں السوانہ، قنطارا، کرقا، سلطانیہ اور برج القلاویہ پر بھی حملے کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ کارروائیوں کا مقصد جنوبی لبنان میں اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانا اور حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے باعث جنوبی لبنان کے کئی علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے اور اب تک تقریباً آٹھ لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لبنان میں جاری حملوں میں اب تک کم از کم 850 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں درجنوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق خيام شہر اس لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اسرائیلی سرحد اور لاطینی دریا کے قریب بلند مقام پر واقع ہے، جہاں سے شمالی اسرائیل اور جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل





