فٹبال ورلڈ کپ:کشیدگی کے باعث ایران کا اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے رابطہ
وہ ایرانی قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے، ایسی صورت میں ایرانی ٹیم امریکا کا سفر نہیں کرے گی،ٹرمپ


تہران: ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مسلط کی گئی حالیہ جنگ کے بعد ایرانی حکومت نے امریکہ میں ہونے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کیلئے فٹبال کی عالمی تنظیم فییفا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے فیفا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
علاوہ ازاں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کا کہنا ہے کہ فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ہے کہ ایران نے فیفا کے ساتھ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کی میزبانی کے معاملے پر بات چیت شروع کر دی ہے تاکہ ایرانی ٹیم کے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو میں منعقد کیے جا سکیں۔
پیر کے روز میکسیکو میں ایرانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مہدی تاج کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایرانی قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے، ایسی صورت میں ایرانی ٹیم امریکا کا سفر نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران فیفا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ میچز میکسیکو منتقل کیے جا سکیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت ہے تاہم ان کے مطابق اپنی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیم کے لیے امریکا میں کھیلنا مناسب نہیں ہو سکتا۔
خیال رہے کہ ایران نے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ ایرانی ٹیم کے دو گروپ میچز لاس اینجلس جبکہ ایک میچ سیئٹل میں شیڈول ہے۔
ایران ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی ہے، جس نے 25 مارچ 2025 کو اپنی جگہ یقینی بنائی تھی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- an hour ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago



