ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
کابینہ ارکان کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں نہ لینے اور تیل کی کٹوتی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں پٹرولیم مصنوتات کے ذخائر کو ےتسلی بخش قرار دیتے ہوئے سپلائی چین کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ انٹیلی جینس بیورو تمام اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ضروریات کے مطابق مناسب ذخیرہ موجود ہے۔
علاوہ ازاں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین کو مزید بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم متحرک کردار ادا کریں، جبکہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں۔
اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل نگرانی اور ریکارڈ رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔ کابینہ ارکان کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں نہ لینے اور سرکاری محکموں میں تیل کی کٹوتی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، جبکہ ورک فرام ہوم کے حوالے سے سرکاری ای-آفس کی سہولت کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے خصوصی کنیکٹیویٹی کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم وز وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 منٹ قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل





