علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی،بیان


تہران :ایران کے سرکاری میڈیا پر ’بغیر وقت اور تاریخ‘ کے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا پر ظاہر ہونے والا ان کا مبینہ بیان نشر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حکام نے آج علی لاریجانی کو فضائی حملے میں مارنے کا دعویٰ کیاتھاتاہم ایران کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ایرانی میڈیا جلد ہی ان کا لکھا ہو ا پیغام نشر کر ے گا۔
جس کے بعد اب علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام علی لاریجانی کے ٹیلی گرام اور ایکس پر سامنے آیا ہے۔
علی لارینجانی کے ٹیلیگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر شائع ہونے والے اس پیغام میں وقت اور تاریخ درج نہیں، تاہم ایران کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ آج کا ہے۔
جاری کر دہ پیغام میں ایران کی بحریہ کے بحر ہند میں امریکی حملے میں مرنے والے 84 اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ نوٹ ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی شیئر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔
نوٹ میں دعا بھی کی گئی کہ خدا ان شہداء کو اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر امریکہ کے تارپیڈو حملے میں مرنے والوں کی تدفین کی تقریب آج منعقد کی جا رہی ہے۔
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں چار مارچ کو امریکی آبدوز کے ٹارپیڈو حملے میں مرنے والے 84 ملاحوں کو سرکاری تقریب منعقد کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا،یہ ملاح اُن 130 افراد میں شامل تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر سوار تھے۔
خیال رہے کہ ایرانی بحری جہازآئی آر آئی ایس دینا بھارت کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق مکمل کر کے بھارت سے ایران واپس آ رہا تھا جب اس پر بحر ہند میں امریکی آبدوز نے تارپیڈو سے حملہ کیاتھا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- an hour ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 hours ago









