وزیر اطلاعات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا
پاکستان کی جانب سے اہداف کو انتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو،وزرات اطلاعات


اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی جانب افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق جاری بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے جس کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہےکہ پاک فوج نے 16 مارچ کی رات آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیابی سے اہداف پر فضائی حملے کیے جس میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث تھیں اور معصوم پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال کئے جا رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کارروائیوں میں کابل اورننگرہارمیں افغان طالبان حکومت کے دہشتگردی کی معاونت کرنے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، کابل میں دو مقامات پر تکنیکی معاونت کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخیرہ گاہیں تباہ کر دی گئیں، حملے کے بعد ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے بھی ماسٹر ٹیرر پراکسی کے جھوٹے دعوے کی مکمل طور پر نفی کرتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اہداف کو انتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔حقائق کی اس غلط رپورٹنگ میں منشیات کی بحالی مرکز کے طور پر پیش کر کے جذبات ابھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اصل مقصد سرحد پار دہشت گردی کی غیر قانونی حمایت کو چھپانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دہشتگرد نیٹ ورکس کی معاونت کر رہی ہے، طالبان حکومت کا پراپیگنڈا گمراہ کن ہے، حقیقت دنیا اور افغان عوام سے پوشیدہ نہیں۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے آپریشن غَضَب لِلحق مطلوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل



