Advertisement
پاکستان

پاکستان کا اپنے آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزارنے کیلئے ایران سے رابطہ ،سنئیرحکام کی تصدیق

اگر تہران کے ساتھ اس حوالے سے کوئی مفاہمت طے پا جاتی ہے تو اس وقت اجازت کے منتظر پاکستان کے آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 16th 2026, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا اپنے آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزارنے کیلئے ایران سے رابطہ ،سنئیرحکام کی تصدیق

اسلام آباد: علاقائی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اپنے آئل ٹینکرز کی آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے معاملے پر ایران سے رابطہ کیا ہے، جس کی تصدیق سینئر حکام نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنئیر پاکستانی حکام ایران سے رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی جہازوں کو اس اہم سمندری راستے سے گزرنے کی اجازت حاصل کی جا سکے۔

حکام کے مطابق اگر تہران کے ساتھ اس حوالے سے کوئی مفاہمت طے پا جاتی ہے تو اس وقت اجازت کے منتظر پاکستان کے آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے،حکام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت نے بھی اپنے جہازوں کی گزرگاہ کے حوالے سے ایران سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد بھارتی ایل این جی کارگو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی۔

حکام کے مطابق معمول کے حالات میں پاکستان کی تیل بردار کھیپیں آبنائے ہرمز کے راستے چار دن میں ملک پہنچ جاتی ہیں، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث متبادل طور پر بحیرہ احمر کے راستے آنے والی کھیپوں کو پاکستان پہنچنے میں تقریباً بارہ دن لگ رہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق کم از کم دو پاکستانی جہاز اجازت ملتے ہی روانگی کے لئے تیار کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور دیگر عالمی سمندری راستوں سے ملاتی ہے، اور عالمی توانائی کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 19 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 17 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • an hour ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 19 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
Advertisement