Advertisement

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

انہوں نے نوجوانوں، خصوصاً کالجوں اور جامعات کے طلبہ میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Oct 10th 2026, 4:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع اور موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات ملکی اور بین الاقوامی ماہرین امراض غدود اور ذیابیطس کے وفد سے گفتگو میں کہی جس نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کیلئے علاج کے ساتھ ساتھ اس بیماری کی روک تھام کو ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نوجوانوں، خصوصاً کالجوں اور جامعات کے طلبہ میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمیوں اور صحت مند طرز زندگی کی عادات اپنانے کے بارے میں قومی سطح پر عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو، اس کی بروقت تشخیص اور صحت مند طرز زندگی سے متعلق آگاہی ٹیلی ویژن، ریڈیو، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ابلاغ کے دیگر ذرائع سے عام کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ذیابیطس کی روک تھام کے لیے قومی ترجیحات کے مطابق واضح پالیسی اور قابل عمل منصوبہ بندی ضروری ہے اور متعلقہ اداروں کو تحقیق، آگاہی اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے مربوط حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی تجربات، تحقیق اور بہترین طریقوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملک میں بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
Advertisement