ملک بھر میں 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر آئندہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
ملک بھر کے 115 اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم پیر سے اتوار تک جاری رہے گی۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک قومی کوششیں جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ٹاسک فورس سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے جوپاکستان کے بچوں کی صحت، وقار اور مستقبل سے وابستہ ہے۔
انہوں نے علماء کرام، عمائدین اور رائے ساز شخصیات پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات کا تدارک کرتے ہوئے ویکسینیشن پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو دو ہزار پچیس میں اکتیس تھے اوردو ہزار چھبیس میں کم ہو کر چار رہ گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی نگرانی کے نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی شرح بھی دس فیصد سے کم ہوگئی ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 hours ago






