تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
تیراہ میں کئی سالوں سےآپریشن نہیں ہوا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں، صوبائی حکومت اورمشیران کے جرگے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف


اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادیِ تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہاکے پی کی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور اس آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے جس کا وجود ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر عطا تارڑ اور اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سردیوں میں انخلاء انوکھی چیز نہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اسے انوکھا بنا دیا۔ تیراہ میں جو کیمپس بنائے گئے وہ ناکافی ہیں، چار ارب روپے کے انتظامات نظر نہیں آرہے۔ یہ چار ارب روپے کہاں لگا، کتنا لگا، کتنا باقی ہے، یہ احتساب ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس نوٹیفیکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ نوٹیفیکیشن تو صوبائی حکومت کا اپنا ہے، واپس لینا ہے تو واپس لے لیں، صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں، نقل مکانی کوبحران کی شکل دینےکی کوشش کی جارہی ہے، صوبائی حکومت اور جرگے کی مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پرفارمنس دیکھیں توعلاقے میں ہسپتال، سکول، تھانہ نہیں، خیبرپختونخوا حکومت اپنی ناکامیوں کا سارا ملبہ فوج پر ڈال رہی ہے، اِس سارے معاملے میں فوج کا کوئی تعلق نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہرسال لوگ یہاں سے ہجرت کرکے دوسرے علاقوں میں چلے جاتے ہیں، کوئی انوکھی چیز نہیں، خیبرپختونخوا حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی، صوبائی حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ وادی تیراہ میں کئی سالوں سےآپریشن نہیں ہوا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں، صوبائی حکومت اورمشیران کے جرگے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، ان کا کہناتھا کہ جرگےمیں طے پایا کہ علاقے میں سکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے،یہ نقل مکانی معمول کی بات ہے، صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تیراہ میں ہزاروں ایکڑ پر بھنگ کی کاشت ہوتی ہے، اس سارے تنازعے میں یہ بھی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا، پاکستان میں بہت جگہ پر بھنگ کاشت ہوتی لیکن کسی ایک جگہ پر بارہ ہزار ایکڑ کاشت نہیں ہوتی۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ تصویر کا اصل رخ پیش کرنا ضروری ہے۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ وہاں (تیراہ) کے لوگوں کے مفادات جڑے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے بتایا کہ گیارہ دسمبر کے جرگے کے بعد چوبیس دسمبر اور اکتیس دسمبر کو بھی یہ اجلاس ہوئے، فوج اس میں کہیں نظر نہیں آتی۔چوبیس افراد پر مشتمل جرگے کی موجودگی میں ریڈار پر فوج نظر نہیں آ رہی۔
وزیر اطلاعات کا بیان
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا، وفاقی حکومت یا اس کے تحت وہاں موجود فورسز تیراہ کے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔
عطاء تارڑ نے کہا، برٹش گزٹ میں لکھا ہے کہ تیراہ کے قبائل دیگر سے مختلف ہیں۔ 1899میں شائع ہونے والی کتاب میں لکھا ہے تیراہ کے یہ قبائل ہر سال سردیوں میں ہجرت کرتے ہیں۔
اختیار ولی خان کا بیان
پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا، یہ جاننا ضروری ہے رچائے گئے ڈرامے کے مقاصد کیا ہیں۔ چار ارب روپے سے پیسے نکالے جاتے ہیں اور (پی ٹی آئی کی)اسٹریٹ موومنٹ پر لگائے جا رہے ہیں۔
اختیار ولی نے الزام لگایا کہ تیراہ میں نقل مکانی کا یہ پراجیکٹ بنایا گیا مال بنانے کے لیے۔ آٹھ فروری کے احتجاج کے لیے تیراہ کے عوام کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق
- 2 hours ago
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت
- a day ago

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا
- a day ago

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ
- a day ago

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- a day ago

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی
- 21 hours ago
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- 2 hours ago
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی
- 2 hours ago

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- a day ago

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
- a day ago












