پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کی مشترکہ صدارت میں پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا


اسلام آباد: پاکستان اور بحرین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کی مشترکہ صدارت میں پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔
بعد میں نائب وزیراعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کے قواعد و ضوابط پر دستخط کیے ہیں، جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ ورکنگ گروپس کو فعال کرکے ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانا اجلاس کی اہم پیشرفت تھی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی شراکت داری، زراعت اور غذائی تحفظ، ہنر کے فروغ، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نقل و حمل اور بحری امور سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 3 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 4 گھنٹے قبل







