Advertisement
تفریح

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

نئی فلم مکمل میوزیکل لو اسٹوری، شوٹنگ نومبر میں شروع ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Oct 8th 2026, 9:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

عبدالسلام علی سے  

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار مصطفیٰ زاہد پہلی بار کسی پاکستانی فلم کے لیے موسیقی ترتیب دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ فلم کی کہانی کے آغاز ہی سے اس کے میوزک سے وابستہ رہنا چاہتے تھے، کیونکہ ان کے نزدیک فلم کی کامیاب موسیقی کے لیے میوزک ڈائریکٹر کا ابتدا ہی سے تخلیقی ٹیم کا حصہ ہونا ضروری ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ زاہد نے کہا کہ انہوں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں گانے گانے کے ساتھ موسیقی بھی دی ہے، جبکہ انہیں ماضی میں کئی مرتبہ پاکستانی فلموں کے لیے میوزک دینے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے اس وقت کام نہیں کیا۔ ان کے مطابق اعجاز شاہد نے ان سے رابطہ کرکے فلم کی ون لائن سنائی، جو ایک مکمل لو اسٹوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر کانسرٹ کرنے میں انہیں ہمیشہ خوشی ہوئی ہے اور اب پہلی بار پاکستانی فلم کے لیے موسیقی ترتیب دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عموماً فلم مکمل ہونے کے بعد میوزک ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جاتا ہے، جبکہ ہمسایہ ملک میں فلم کے میوزک پر دو سال پہلے سے کام شروع کردیا جاتا ہے۔

مصطفیٰ زاہد نے کہا کہ پاکستانی فلم میں ایسا میوزک سننے کو ملے گا جو اس سے قبل نہیں سنا گیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی صرف کسی اداکار کے فلم میں شامل ہونے کی بنیاد پر گانے بنانے کو کہے تو وہ ایسا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے شان شاہد اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے بڑے نام قرار دیا۔

فلم کے ہدایت کار اعجاز شاہد نے کہا کہ یہ ایک لو اسٹوری ہے اور انہیں نئے لوگوں کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک چیلنج ہے اور زندگی میں چیلنجز قبول کرنے چاہییں۔ فلم یوتھ بیسڈ میوزیکل بینڈ کی کہانی پر مبنی ہے اور لو اسٹوری گانوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ میوزک کے حوالے سے ان کے ذہن میں پہلا نام مصطفیٰ زاہد کا آیا۔ فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع ہوگی۔

فلم رائٹر مظہر انجم نے کہا کہ انہوں نے 27 سال بعد فلم لکھی ہے اور کوشش کی ہے کہ یہ فلم ہمسایہ ملک کی کسی فلم سے مشابہ نہ ہو۔ ان کے مطابق یہ ایک مکمل میوزیکل لو اسٹوری ہے، جو شیک فلمز کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

Advertisement
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 6 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 6 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 4 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 5 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 7 hours ago
Advertisement