انہوں نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے دوران اس نظام کا افتتاح کیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کی درخواستوں، پرنٹنگ اور مجموعی کارکردگی کے لیے جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم 'شکرا' کا افتتاح کر دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے دوران اس نظام کا افتتاح کیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ روم اور کال سنٹر بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پرایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔
نئے نظام سے پاکستان و دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گی۔
پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جا سکے گی۔
نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی، نیٹ ورک میجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری سٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار اور محفوظ خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کے جدید نظام سے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 11 منٹ قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل
