خالد حفیظ خان نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق مزاحیہ ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ میں ’مسٹر شمیّم‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی، جو آج بھی ناظرین میں مقبول ہے


ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور اداکار خالد حفیظ خان انتقال گرگئے۔
تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے اداکار خالد حفیظ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ خالد حفیظ خان نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق مزاحیہ ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ میں ’مسٹر شمیّم‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی، جو آج بھی ناظرین میں مقبول ہے، اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد ٹی وی واسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔
خالد حفیظ کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کردیا ہے۔
دوسری جانب، مداحوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ڈراموں کے کلپس اور یادگار مکالمے شیئر کیے، جو پاکستانی تفریحی دنیا پر ان کے دیرپا اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں نے خالد حفیظ خان کے انتقال کی خبر پر اسے انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نے کلاسک پی ٹی وی مزاحیہ ڈراموں کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے اندازِ اداکاری نے کئی فنکاروں کو متاثر کیا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 minutes ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago





