فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے
عاصم بخاری کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ 2014 میں پلاک کلچرل ایوارڈ 2019 نگار ایوارڈ 2001 اور بولان کلچرل ایوارڈ 2002 میں ملے


لاہور: لالی وڈ کے سینئر اداکار مصنف ہدایتکار عاصم بخاری 76 سال کی عمر میں دل اور گردوں کے عارضے کے باعث کئی روز ہسپتال میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،عاصم بخاری کے نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم جنوری انیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہونے والے اداکار عاصم بخاری پیشے کے اعتبار سے بینکر تھے لیکن اداکاری اور صداکاری کا شوق انہیں شوبز میں لے آیا متعدد سٹیج ڈراموں میں نامور فنکاروں جیسے اداکار اطہر شاہ خان،احمد کمال رضوی،جمیل بسمل ۔ قوی خان اور اجوکا تھیٹر کے ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سینکڑوں سٹیج ڈرامے پرفارم کیے۔
سید عاصم بخاری نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنے نبھائے ہوئے کرداروں سے مقبولیت حاصل کی ان ڈراموں میں عینک والا جن ۔ جنجال پورہ ۔زرد دوپہر ۔ سونا چاندی شامل ہیں جبکہ ان کے بچوں نے بھی ڈراما عینک والے جن میں ہی کام کرکے اپنے اپکو فنکار منوایا۔
علاوہ ازاں عاصم بخاری نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں دوبئی چلو ۔ غنڈہ راج ۔ سب سے بڑا روپیہ ۔البیلا عاشق ۔غازی علم دیں شہید ۔ عاطف چوہدری سمیت پچاس سے زائد فلمیں شامل ہیں وہ جج اور پولیس آئی جی بننے کے کرداروں میں ماہر تھے۔
سید عاصم بخاری اداکاری کے ساتھ بہترین لکھاری اور ڈائریکٹر بھی تھے انہوں نے بے شمار ڈرامے لکھے اور انہیں ڈائریکٹ بھی کیا انہیں اداکاری کا استاد بھی کہا جاتا تھا۔
انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ 2014 میں پلاک کلچرل ایوارڈ 2019 نگار ایوارڈ 2001 اور بولان کلچرل ایوارڈ 2002 میں ملے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصم بخاری ایک ہمہ جہت اداکار تھے، ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 9 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 6 گھنٹے قبل





