وفاقی حکومت کا سید نہال ہاشمی کو کامران خان ٹیسوری کی جگہ گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا مطالبہ کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے وقت کیے گئے معاہدوں کا حوالہ بھی متعدد بار دیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نےکامران خان ٹیسوری کو ہٹا کر سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لئے صدر پاکستان کو بھجوا دی، وزیر اعظم کی نہال ہاشمی سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے نہال ہاشمی کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ سید نہال ہاشمی وکیل اور سیاست دان ہیں جو مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے، وہ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے قانون انصاف اور انسانی حقوق رہے۔
علاوہ ازاں وہ 2012 کے دوران کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
جبکہ اکتوبر 2014 میں انہیں دوبارہ مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، وہ 2015 کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
جون 2017 میں انہوں نے سینیٹ کے چیئرمین سے ملاقات کے بعد سینیٹ سے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا، یکم فروری 2018 کو نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں سزا سنائی، انہیں ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور اگلے پانچ سال تک عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا گیا۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا مطالبہ کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے وقت کیے گئے معاہدوں کا حوالہ بھی متعدد بار دیا، تاہم ایم کیو ایم نے فوری طور پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 44 منٹ قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- ایک گھنٹہ قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 6 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- ایک دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 3 منٹ قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- ایک دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- ایک دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- ایک دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- ایک دن قبل

