افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر عالمی برداری کا ظہارِ تشویش، اقوام متحدہ کا انتباہ
افغان طالبان کے نام نہاد فوجداری قوانین نے افغان عوام سے یکساں مواقع کی فراہمی سمیت تمام انسانی حقوق چھین لیے ہیں ،بریفنگ


نیویارک: دہشت گردوں کی پشت پناہی، شہری آزادیوں پر پابندیاں اور خواتین کے حقوق کی پامالی افغان طالبان رجیم کی پہچان بن گئیں،اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیاں، دہشتگردوں کی حمایت اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر انتباہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی نائب نمائندہ جورجٹ گگنون نے سیکورٹی کونسل کو بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اور انسانی حقوق کی صورتحال بدستور عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
افغان طالبان رجیم کوافغانستان میں پنپتی دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔خطے کے ممالک کو افغانستان سے سرگرم فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں،جبکہ افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرست، خطے اور عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے
جورجٹ گگنون نے بتایا کہ افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔افغان طالبان رجیم کی سفارتی تنہائی خطے میں عدم استحکام، دہشت گردی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سبب بن سکتی ہے۔
بریفنگ میں مزیدبتایا گیا کہ افغان طالبان رجیم کے نظریاتی و صنفی امتیاز پر مبنی قوانین نے افغان عوام، بالخصوص خواتین کامسقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔افغان طالبان کے نام نہاد فوجداری قوانین نے افغان عوام سے یکساں مواقع کی فراہمی سمیت تمام انسانی حقوق چھین لیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
افغان طالبان رجیم کی انتہاء پسند سوچ اور ناکام پالیسیوں نے افغانستان کو ایک ناکام ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔ افغانستان کا دار و مدار وار ایکونومی اور نارکو ٹیررازم پر ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 hours ago





