سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
متاثرہ دکانداروں کو دو ماہ کے اندر کاروبار دوبارہ شروع کرنے کیلئے دکان کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی،مراد علی شاہ


کراچی: صوبائی حکومت نے سانحہ گل پلازہ کے دوران شہید ہونے والے اہل خانہ کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے لیے دعا کی گئی۔
سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے اہلِ خانہ کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی، جبکہ متاثرہ دکانداروں کو پانچ لاکھ روپے فوری امداد اور ایک کروڑ روپے بلا سود قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید برآں سندھ کابینہ نے متاثرہ دکانداروں کو ایک، ایک کروڑ روپے بلا سود قرض فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس پر واجب الادا سود حکومت سندھ ادا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق متاثرہ دکانداروں کو دو ماہ کے اندر کاروبار دوبارہ شروع کرنے کیلئے دکان کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں کابینہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کرنے، کمشنر کراچی کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لینے اور اس کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ کابینہ نے رینیوایبل انرجی کمپنی کو بند کرنے، ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی ازسرِنو تشکیل، بی آر ٹی یلو لائن کی لاگت میں نظرثانی اور بڑے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی، جبکہ حکومت سندھ نے متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 14 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 15 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago







