سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری سرحدی پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بی ایس ایف اہلکاروں نے مبینہ طور پر انہیں بغیر وارننگ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد نہتے تھے


قصور: پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی مبینہ فائرنگ سے دو پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری سرحدی پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بی ایس ایف اہلکاروں نے مبینہ طور پر انہیں بغیر وارننگ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد نہتے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ جاں بحق ہوگئے، دونوں کا تعلق لدھڑ کے علاقے جٹاں والی حویلی سے بتایا گیا ہے، جبکہ تیسرے شہری کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ ذرائع نے بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کو سرحدی معاہدے اور طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دیا ہے، تاہم پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نہتے تھے اور انہوں نے سرحد عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل







