Advertisement
علاقائی

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

اوورسیز بزنس کمیونٹی نے نومنتخب عہدیداروں سے کاروباری برادری کی توقعات پوری کرنے کی اپیل کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Sep 23rd 2026, 4:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

اسٹاف رپورٹر سے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما الحاج میاں شاہد حسین اور تحریک انصاف کینیڈا سے وابستہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے صدر خاور سیال، نائب صدور اسد نصیر چوہدری اور جہانگیر رشید، سمال انڈسٹری کے صدر خرم اسلم اور نائب صدور فیضان اکبر اور اجمل خان سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران اپنی تجربہ کار صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروباری برادری کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری اور صنعت کار ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا نومنتخب عہدیداران کو ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ہر فورم پر ان کی آواز بلند اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

میاں شاہد حسین نے کہا کہ اوورسیز بزنس کمیونٹی ملک کی موجودہ صورت حال پر تشویش میں مبتلا ہے اور کاروباری برادری عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور سازگار حالات ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر راغب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اور ان کی ٹیم کی اولین ترجیح ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانا ہے اور اس مقصد کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ پاکستان ہر شعبے میں ترقی کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کی اولین ترجیح سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا اور ملک میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنا ہونی چاہیے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت مضبوط ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اجتماعی کوششوں سے ہی ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالا جاسکتا ہے۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 9 منٹ قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
Advertisement