نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
انہوں نے نوجوانوں کو اسکول آف ایکسپورٹس (School of Exports) کے ذریعے درآمدات و برآمدات کی عملی مہارتیں سیکھنے کی ترغیب دی


ویب ڈیسک: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ساہیوال کیمپس میں ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب ایوب بٹالوی نے خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ برآمدات کے شعبے میں آگے بڑھیں اور عالمی منڈیوں میں دستیاب کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں ـ
ساہیوال میں منعقدہ سیمینار میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے شعیب ایوب بٹالوی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہیں جدید کاروباری مہارتوں، برآمدات کی عملی تربیت اور بین الاقوامی تجارت کے تقاضوں سے آگاہ کرکے نہ صرف ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ میں بھی ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو اسکول آف ایکسپورٹس (School of Exports) کے ذریعے درآمدات و برآمدات کی عملی مہارتیں سیکھنے کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو محض ملازمت کے حصول تک محدود رہنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے، پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے اور ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے پر توجہ دینی چاہیے۔
شعیب ایوب بٹالوی نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کے شعبے میں کامیابی کے لیے جدید کاروباری طریقوں، عملی تجربے اور عالمی منڈیوں کی ضروریات کو سمجھنا ناگزیر ہے۔ نوجوان ان صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں.

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 19 گھنٹے قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 2 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 2 دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 3 دن قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 2 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- ایک دن قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 4 دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 18 گھنٹے قبل







