یو ایم ٹی میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کو بریفنگ


لاہور: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں یونیورسٹی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے انہیں نئے صوبوں کے قیام، انتظامی یونٹس کی تشکیل اور گورننس اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک کی آبادی میں سات گنا اضافہ ہو چکا ہے، تاہم صوبائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عالمی سطح پر پاکستان جیسے بڑے وفاقی ممالک میں 27 سے 51 تک انتظامی یونٹس ہوتے ہیں، جبکہ پاکستان کے صوبے آبادی کے لحاظ سے کئی ممالک سے بھی بڑے ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب کا رقبہ ایران اور جرمنی، سندھ کا جنوبی کوریا اور خیبر پختونخوا کا پولینڈ سے کم ہے، تاہم آبادی کے اعتبار سے یہ صوبے ان ممالک سے بڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز اضلاع کے انتظامی امور سینکڑوں کلومیٹر دور واقع صوبائی دارالحکومتوں سے چلانا عملی طور پر دشوار ہے۔ صوبے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت اپنے حصے کے وسائل تو حاصل کرتے ہیں، لیکن اضلاع میں ان کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر بلدیات نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کی زیادہ تر ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوتی ہے، تاہم صوبے ان ذمہ داریوں کو مکمل طور پر ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے مؤثر طرز حکمرانی کے لیے اختیارات کو مقامی سطح تک منتقل کرنے اور پاکستان کے نوآبادیاتی دور سے ورثے میں ملنے والے انتظامی ڈھانچے میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات پر زور دیا۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دینا آئینی تقاضا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 140-اے بھی مقامی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل کی منتقلی کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پانی، صفائی اور سڑکوں جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بااختیار مقامی نمائندوں کی ضرورت ہے۔
دورے کے اختتام پر یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد اور سول سروسز اکیڈمی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نازیہ جبین نے یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 2 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- a day ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 2 days ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 2 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 12 hours ago

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 3 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 12 hours ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- a day ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- a day ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 18 hours ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 17 hours ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 3 days ago





