یہ اتفاقِ رائے آج اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق دوطرفہ مذاکرات کے دسویں دور میں ہوا


اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین نے دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمتِ عملی کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیر جہتی فورمز پر تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاقِ رائے آج اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق دوطرفہ مذاکرات کے دسویں دور میں ہوا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، جبکہ یورپی یونین کے وفد کی سربراہی یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے خصوصی ایلچی انا اسٹرزاسکا نے کی۔
دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جدوجہد میں ایک دوسرے کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین نے افغانستان کی صورتِ حال کے سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ سال باہمی طور پر طے شدہ مناسب تاریخ پر برسلز میں ہوگا۔
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- ایک دن قبل

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- ایک دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- ایک دن قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 4 گھنٹے قبل

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 2 دن قبل

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- ایک دن قبل

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- ایک دن قبل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 2 دن قبل

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 2 دن قبل






