وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی بروقت امداد پر بھی وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے ملاقات کی جس میں دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے میانمار کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت اور معاشی تعاون، تعلیم، ثقافت، استعداد سازی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
دوران ملاقات وزیرِاعظم نے بالخصوص انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں میانمار کے تعاون اور آسیان (ASEAN) کے ساتھ پاکستان کی شمولیت کے لیے میانمار کی حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر میانمار کے وزیر خارجہ نے وزیرِ اعظم کی جانب سے دیے گئے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے میانمار کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی بروقت امداد پر بھی وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک گھنٹہ قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 21 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 21 گھنٹے قبل



