آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ترجمان


راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، جبکہ بعض عناصر مسلح افواج کے خلاف منفی بیانیہ پھیلا رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے حالانکہ پاک فوج کا جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں جاتا ہے، خوارج کے سامنے کون کھڑا ہوتا ہے؟ کون اپنی جانیں دیتا ہے؟ ہم نے جانیں دینی اور لینی ہوتی ہیں۔
ترجمان کامزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ عزم، حوصلے اور اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 43 منٹ قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 20 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک گھنٹہ قبل





