Advertisement

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی

شمالی علاقوں بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگاجبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 5th 2025, 8:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا کےپہاڑوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کردی۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگاجبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان) میں چند مقامات پر ہلکی بارش،بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے ۔ 

اسی طرح اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات،صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود،ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

اسی طرح سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔  

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان تا ہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش  اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ ،  سکردو منفی 07، زیارت ،گو پس منفی 04، گلگت ،دیر اور قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 19 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 28 منٹ قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement