Advertisement

بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ جہاں کنڈیشن ملتی ہے وہاں ہم ضرور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے اہم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 28th 2026, 5:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی پرفارمنس پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھے طریقے سے نبھا رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ جہاں کنڈیشن ملتی ہے وہاں ہم ضرور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے اہم ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹی 20 میں کوئی ٹیم بڑی چھوٹی نہیں ہوتی، شارجہ میں افغانستان کو دوسری بہترین ٹیم قرار دیا جا رہا تھا جسے ہم نے ہرایا، پاکستان میں یہی ہوتا ہے جیت جائیں تو دوسری ٹیم کو کمزور قرار دے دیا جاتا ہے۔

صحافی کی جانب سے بابر اعظم کی پرفارمنس سے متعلق سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم کے علاوہ بھی سوال کیا کریں، چھوڑ دیں اسکو اور کھیلنے دیں، ٹیم میں باقی 14 کھلاڑی ہیں ان پر بھی بات کرلیا کریں، بابراعظم اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، بگ بیش میں کیا ہوا ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

کپتان قومی ٹیم نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے کوئی پریشانی نہیں ہے، میچ میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق رن ریٹ کے مطابق کھیلنا ضروری ہے، کوشش کی گئی ہے کہ پچز سری لنکا جیسی بنائی جائیں، تمام کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو سیریز جیت سکتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ امید ہے قزافی اسٹیڈیم فُل ہوگا، تماشائی آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں، ہائی پریشر گیم میں تجربہ کار کھلاڑی بہتر ہینڈل کر سکتا ہے، آسٹریلوی ٹیم چند کھلاڑیوں کے نہ آنے کے باوجود مضبوط ہے۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 5 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 11 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 11 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 6 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
Advertisement