Advertisement

وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل سدباب تک بل گیٹس فانڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jan 28th 2026, 4:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فائونڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت، مستقبل کی حکمتِ عملی اور بین الاقوامی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ وفاقی وزرا، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو اور اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل سدباب تک بل گیٹس فانڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی قابل قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور حکومتِ پاکستان اس سلسلے میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک خصوصا سعودی عرب کے تعاون کی بے حد شکر گزار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جامع حکمتِ عملی اور ایک موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان سے اس موذی بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس بیماری کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر مزید مثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت ایک موثر حکمتِ عملی کے تحت ملک کے طول و عرض میں پولیو ٹیموں کی بلا تعطل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو سے متعلق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام متعلقہ منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزارتِ صحت کو ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو کے حوالے سے عوامی آگاہی میں اضافے اور ویکسین کی موثر فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع سفارشات مرتب کی جائیں۔

ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے گیٹس فا ئونڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے کہا کہ گیٹس فانڈیشن وزیراعظم پاکستان کی انسدادِ پولیو پر ذاتی توجہ اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے موثر عملی اقدامات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے جو واضح طور پر کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔

کرس ایلیاس نے مزید کہا کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ انسدادِ پولیو پر تعمیری مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے پولیو وائرس کی ماحولیاتی موجودگی کے خاتمے اور تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Advertisement
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

  • 11 گھنٹے قبل
نئےبیلسٹک میزائل  تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

  • 11 گھنٹے قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • ایک دن قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • ایک دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • ایک دن قبل
پاکستان  میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر،               پھر بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

  • 8 گھنٹے قبل
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • ایک دن قبل
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

  • 9 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement