آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
نغمے کے سحر انگیز بول اور دل کو چھو لینے والی آواز نے سماں باندھ دیا، جو بلاشبہ پوری قوم کی افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت، اعتماد اور فخر کی بھرپور عکاسی کرتا ہے


راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شاندار نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابقیہ نغمہ شدید موسمی حالات، برفانی طوفانوں اور ناقابلِ برداشت سردی میں وطن کی سرحدوں کے دفاع اور مشکل میں گِھری قوم کی خدمت میں مصروف افواجِ پاکستان کے عزم، حوصلے اور بے مثال فرض شناسی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
نغمے میں اس حقیقت کو اُجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فوج وطنِ عزیز اور قوم کے تحفظ کے لیے شب و روز ہر قسم کے خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے، جو اس کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق قدرتی آفات اور آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم افواجِ پاکستان کو اپنا مضبوط سہارا سمجھتی ہے، اور پاک فوج نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر محاذ پر قوم کی امیدوں پر پوری اترتی ہے۔
نغمے کے سحر انگیز بول اور دل کو چھو لینے والی آواز نے سماں باندھ دیا، جو بلاشبہ پوری قوم کی افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت، اعتماد اور فخر کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago



