رانا آفتاب نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں لال آندھی، لاگ، رکھوالا، ایک محبت آزمائش اور دیگر شامل ہیں


لاہور کے تھانہ چوہنگ کے قریب سابق ایکسائز آفیسر اور ٹی وی ، فلم کے اداکار رانا آفتاب احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقتول کی بیوی نے بتایا کہ شوہر دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تو گھر کے باہر پہلے سے موجود گاڑی میں 3 سے 4 نامعلوم افراد سوار تھے ایک نے اتر کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس حکام کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہےجبکہ ، ان کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں ہوا، رانا آفتاب ایکسائز افسر بھی رہے اور چند سال قبل ہی ریٹائرڈ ہوئے۔
خیال رہے کہ رانا آفتاب نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں لال آندھی، لاگ، رکھوالا، ایک محبت آزمائش اور دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے اپنی کمال اور لاجواب فطری اداکاری کی بدولت ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔
ان کے اچانک اور پرتشدد انتقال پر شوبز انڈسٹری میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فنکاروں، ہدایتکاروں اور مداحوں کی جانب سے رانا افتاب کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل






