خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کے پی میں ایمرجنسی سے متعلق صدارتی فرمان سے متعلق قرارداد بحث کے لیے ایوان میں پیش کی


اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کے پی میں ایمرجنسی سے متعلق صدارتی فرمان سے متعلق قرارداد بحث کے لیے ایوان میں پیش کی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی آئینی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، اندرونی خلفشار اور سرحد پار سے جاری دراندازی کے تناظر میں یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔
وزیر قانون نے انکشاف کیا کہ وفاقی کابینہ نے ڈھائی گھنٹے کے طویل اجلاس میں حالات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم کو صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دی، جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت یہ فیصلہ عمل میں لایا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے صوبے میں امن و امان کی تشویشناک صورت حال کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2021 سے 2024 کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 2 ہزار 911 واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے، جبکہ 15 اکتوبر 2025 سے 9 اکتوبر 2026 تک یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ کر 3 ہزار 787 تک جا پہنچی۔
وزیر قانون نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے بجائے سیاسی سرگرمیوں، دیگر شہروں کے دوروں اور اسلام آباد پر چڑھائی جیسے بیانات کو ترجیح دی گئی۔
بلاول نے پی ٹی آئی کو ایک بار مذاکرات کی دعوت دی دی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز دیتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو ایک بار مذاکرات کی دعوت دیں تاکہ ہم سب ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کر سکیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صدر آصف علی زرداری نے آئین کے مطابق ایمرجنسی کی منظوری دی، پی ٹی آئی والے صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، آپ ہمیں تنقید کا نشانہ ضرور بنائیں لیکن ہمیں کوئی تو وجہ دیتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کیوں نہ لگائی جاتی، حکومت نے اپوزیشن کو انگیج کرنے کی ہرممکن کوشش کی، ایمرجنسی لگانا کوئی خوشی کی بات نہیں ہوتی، اگر ہمیں کوئی ٹھوس جواز دیا جاتا تو صدر دستخط نہ کرتے، پہلی دفعہ مسئلہ صدر کے پاس آیا تو اپوزیشن سے مذاکرات کا فیصلہ کیا، ایمرجنسی کا ایٹم بم استعمال کرنے سے پہلے مذاکرات کو موقع دیا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

