نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ویب ڈیسک: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام کے مطابق اکتوبر 2026 میں بجلی کی مجموعی پیداوار 10 ارب 66 کروڑ یونٹ جبکہ نومبر میں 10 ارب 74 کروڑ یونٹ ریکارڈ کی گئی۔ مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھنے کے باعث پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ اکتوبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 69 روپے 59 پیسے اور فرنس آئل سے 46 روپے 43 پیسے رہی، جبکہ گزشتہ ماہ ایل این جی سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے 74 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
نومبر میں بجلی کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا، صنعتی شعبے میں استعمال 8 فیصد، تجارتی شعبے میں 5.9 فیصد اور گھریلو صارفین کی کھپت میں 0.6 فیصد بڑھ گئی۔
نیپرا نے سی پی پی اے کے پیش کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ اتھارٹی کی جانب سے حتمی فیصلے کے اجرا کے بعد صارفین پر اضافی مالی بوجھ کا تعین ہوگا۔

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- ایک دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 3 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 3 دن قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 2 دن قبل

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 2 دن قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 2 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل




