ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل سعود العطوان نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے دو اطالوی شہری دورانِ علاج انتقال کر گئے


ویب ڈیسک: کویتی وزارتِ دفاع کے مطابق جمعرات کو ایک اہم تنصیب پر مبینہ ایرانی حملے میں دو اطالوی شہریوں ہلاک جب کہ پاکستانی شہری سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل سعود العطوان نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے دو اطالوی شہری دورانِ علاج انتقال کر گئے۔
کویتی فوج نے اس سے قبل بتایا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک کویتی، دو اطالوی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں۔
Two Italians have died from injuries sustained following the Iranian aggression that targeted a vital site in Kuwait on Thursday, Defense Ministry Spokesman Colonel Saud Al-Atwan said. The victims were among four people injured in the heinous drone attack reported earlier Thursday. The Italian nationals and the other two persons - Kuwaiti and Pakistani - were hospitalized for treatment following the attack, Kuwait Army said in an earlier statement.
— KUWAIT TIMES (@kuwaittimesnews) November 26, 2026
بیان کے مطابق اس حملے میں کویت میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
کرنل سعود العطوان کا کہنا تھا کہ کویتی مسلح افواج نے جمعرات کو ملک کی فضائی حدود میں متعدد مشتبہ ڈرونز کی نشاندہی کی اور انہیں روکنے کے لیے کارروائی کی۔
ان کے مطابق مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات جاری رکھیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 16 منٹ قبل

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 2 دن قبل

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- ایک دن قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 2 دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 2 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 3 دن قبل
عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
- 5 گھنٹے قبل

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل






