ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
لالی وڈ کی نئی پنجابی فلم سینما گھروں کی زینت بن گئی


عبدالسلام علی سے
لاہور: لالی وڈ کی نئی پنجابی فلم ’’مینگو جٹ‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ لاہور کے نجی سینما میں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر شو منعقد ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت نامور اداکاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
پریمیئر شو میں اداکار فیصل قریشی، حریم فاروق، فہد مصطفیٰ، نیئر اعجاز، حیدر سلطان راہی، قیصر پیا اور دیگر فنکار شریک ہوئے۔ اس موقع پر فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حریم فاروق اور اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ پنجابی فلموں سے محبت کرنے والے شائقین کے لیے ’’مینگو جٹ‘‘ ایک بہترین تفریح ثابت ہوگی۔
.webp)
تقریب میں شریک دیگر شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئی فلموں، بالخصوص پنجابی فلموں کی تیاری ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ ایسی فلمیں نہ صرف مقامی سینما کو فروغ دیتی ہیں بلکہ علاقائی زبانوں اور ثقافت سے جڑے فن کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔
ایکشن، رومانس اور سسپنس کے امتزاج پر مبنی فلم ’’مینگو جٹ‘‘ کی نمایاں کاسٹ میں فیصل قریشی، حریم فاروق، قیصر پیا، حسن مراد اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی ریلیز کو پنجابی سینما کے فروغ کی جانب ایک نئی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل





