Advertisement
پاکستان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

جلاس کے آغاز میں پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Oct 15th 2026, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی۔

جلاس کے آغاز میں پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

بعد ازاں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج سے متعلق گیارہ اکتوبر کو جاری کیے گئے صدارتی اعلانات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دو قراردادیں پیش کیں۔

اپنے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدارتی اعلانات کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری کی آئینی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے گزشتہ روز آئین کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے صدارتی اعلان کی منظوری دی۔

وزیر قانون نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی کی سنگین صورتحال اور اس چیلنج سے نمٹنے میں صوبائی حکومت کی ناکامی کے پیش نظر ایمرجنسی کا فیصلہ آخری حل کے طور پر کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جنگ کے لیے زیادہ اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ مرکز میں اپنے دور حکومت کے دوران پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کے خلاف موقف میں نرمی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ انتظام اس وقت تک برقرار رہنا چاہیے جب تک صوبے میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہو جاتا۔

Advertisement
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک گھنٹہ قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement