دھماکا گل فروشـی اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں ہوا جو تجارتی علاقے شہرِ نو میں واقع ہے، دھماکے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں،ترجمان کابل پولیس


کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سخت سیکیورٹی زون میں واقع ایک ہوٹل میں بم دھماکے کے سبب کم از کم سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو چینی باشندے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے علاقہ شہر نو میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال متنقل کر دیا ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کی ہے، ترجمان عبدالمتین قانی نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ واقعے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ہلاکتوں کی حتمی صورتحال بعد میں واضح ہوگی۔
ترجمان کابل پولیس خالد زدران کے مطابق دھماکا گل فروشـی اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں ہوا جو تجارتی علاقے شہرِ نو میں واقع ہے، دھماکے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر فائر فائٹرز، ایمبولینسز پہنچیں جنہوںنے امدادی کاموں میں حصہ لیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خیال رہے کہ کابل کے علاقے شہر نو میں غیر ملکیوں کی رہائش اور مختلف اہم تنصیبات موجود ہیں۔ اور اسے کابل کا نسبتاً محفوظ ترین علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 12 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 11 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل









