درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائدکا ریلیف کا ملے گا


اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کے لیےاچھی خبر سامنے آئی ہے،اگلے 3 ماہ کیلئےملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر دی، درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کی جائے گی،درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائدکا ریلیف کا ملے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔
اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے صارفین کو بجلی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے ریلیف ملے گا جبکہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف حاصل ہو گا۔

وزیراعظم 30 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 7 گھنٹے قبل

حکومت پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا ، مسافروں کیلئے نئی سہولتیں فراہم
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- 6 گھنٹے قبل

برطانیہ فلسطین کو مشروط طور پر ریاست تسلیم کرنے پر راضی، ستمبر میں فیصلہ متوقع
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 9 گھنٹے قبل

پہلگام ، رافیل اور آپریشن مہادیو پر اپوزیشن کی تابڑ توڑ حملوں سے بی جے پی حکومت کی بولتی بند
- 3 گھنٹے قبل

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 8 گھنٹے قبل