نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل پر پراجیکٹ میں شامل تمام ٹیموں کی کاوشوں اور ان تھک محنت پر مبارکباد دی

لاہور : نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے 500کے وی K2/K3 - مٹیاری اور کے کے آئی - پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن سرکٹس کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کردیا ہے جو بجلی کے ترسیلی نظام کے استحکام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ 102 کلومیٹر طویل، ڈبل سرکٹ، کواڈ بنڈل ٹرانسمیشن لائن کراچی کے قریب K2 اور K3 نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2,200 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ لائن کینوپ جوہری پلانٹس سے موجودہ 500کے وی پورٹ قاسم - مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لنک کی گئی ہے اور اسے تقریباً 18.45 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
اس اہم منصوبے کی تکمیل سے نیشنل گرڈ کے استحکام اور استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ٹرانسمیشن لائن کے انرجائز ہونے سے ملک کے جنوبی خطے میں بجلی کی ترسیل کا نظام مضبوط ہوگا اور اس سے نیشنل گرڈ کو مستحکم رکھنے، علاقائی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں حائل کئی رکاوٹوں کے باوجود اس کامیابی کا حصول وزارت توانائی (پاور ڈویژن)، این جی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور این جی سی کی مختلف فارمیشنز پراجیکٹ ڈیلیوری ساؤتھ، ایسیٹ مینجمنٹ ساؤتھ، ٹیلی کام، ایچ وی ڈی سی سائوتھ، ٹی ایس جی (ساؤتھ)، ٹرانسمیشن لائن ڈیزائن، میٹریل پروکیومنٹ اینڈ مینجمنٹ، پروٹیکشن اینڈ کنٹرول، پاور سسٹم پلاننگ اور آئی ایس ایم او کی اجتماعی کاوشوں اور قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہوا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل پر پراجیکٹ میں شامل تمام ٹیموں کی کاوشوں اور ان تھک محنت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل لوڈ سنٹرز تک بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں اور اس سے پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 13 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 16 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 15 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 13 hours ago





