ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشتر سپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک: ملتان میں آج صبح کراچی سے پشاور جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشتر سپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملتان کے قریب رحمن بابا ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اورزخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا
صدرآصف زرداری نے متعلقہ حکام کو متاثرہ مسافروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں رحمن بابا ایکسپریس کی بوگیاں ریلوے لائن سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- an hour ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 20 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 hours ago


