راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بھارتی لوک سبھا میں بھارت کے آپریشن سندور پر بحث جاری ہے، جس میں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے


نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 5 بھارتی طیارے گرنے کے بیان پر بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
راہول گاندھی نے لوک سبھا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر مودی میں ہمت ہے تو وہ یہاں آ کر کہے کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "اگر مودی میں اندرا گاندھی کی طرح حوصلہ ہے تو وہ یہ بتائے کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے اور بھارت نے جنگ بندی نہیں کی، ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرنے تھے۔"
راہول گاندھی کا یہ بیان امریکی صدر کے اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے پاک بھارت جھڑپوں کے دوران 5 بھارتی طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی تھی۔ اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ 28 مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے عمل کا کریڈٹ بھی لے چکے ہیں۔
اس وقت بھارتی لوک سبھا میں بھارت کے آپریشن سندور پر بحث جاری ہے، جس میں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل





