پہلگام ، رافیل اور آپریشن مہادیو پر اپوزیشن کی تابڑ توڑ حملوں سے بی جے پی حکومت کی بولتی بند
دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے کم از کم 3 رافیل، ایک SU-30 MKI اور ایک MIG-29 مار گرائے


بی جے پی حکومت اس وقت پارلیمنٹ کے مون سون سیشن میں مکمل دفاعی پوزیشن پر ہے، جہاں پہلگام حملے، رافیل طیارہ حادثہ، اور آپریشن مہادیو جیسے معاملات پر اپوزیشن کی شدید یلغار نے مودی سرکار کی بولتی بند کر دی ہے۔
پہلگام حملہ:
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سکیورٹی کی سنگین ناکامی پر سخت سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا، "ایسے حساس اور سیاحتی مقام پر سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں تھا؟ اگر خفیہ ادارے ناکام ہوئے تو کسی نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟" پرینکا نے مودی حکومت کی نااہلی اور کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کڑی تنقید کی۔
رافیل طیارہ حادثہ:
تمل کانگریس (TMC) کے رکن کالیان بینرجی نے لوک سبھا میں سوال اٹھایا: "مودی جی! آپ ٹرمپ سے اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ آپریشن سندور میں ناکامی پر جواب دینے کی بجائے ٹرمپ کے بیانات پر بھی خاموش ہیں۔ ہمت کریں اور ٹوئٹر پر ہی لکھ ڈالیں کہ ٹرمپ صاحب، آپ نے سیز فائر کیوں نہیں کروایا؟"
کانگریس کے ایم پی فرانسز جارج نے ایوان میں زلزلہ برپا کر دیا، جب انہوں نے کہا: "دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے کم از کم 3 رافیل، ایک SU-30 MKI اور ایک MIG-29 مار گرائے، لیکن وزیر دفاع صرف یہ بتا رہے ہیں کہ ہمارے کتنے طیارے گرے... بلکہ یہ پوچھیں کہ ہم نے اپنا مقصد پورا کیا یا نہیں؟"
رافیل گرنے کا انکشاف:
رافیل طیارے گرنے کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا جب امریندر سنگھ راجہ نے انکشاف کیا کہ ایک رافیل طیارہ (BS001) بسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نو زخمی ہوئے۔ بھارتی حکومت نے اسے "unidentified incident" کہہ کر دبانے کی کوشش کی، لیکن میڈیا کوریج اور عوامی ردعمل نے اس پر پردہ چاک کر دیا۔
مودی حکومت پر دباؤ:
مودی حکومت اس وقت سیاسی، عسکری، اور سفارتی محاذ پر شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اپوزیشن کے ہر وار پر بی جے پی کی خاموشی اس کی بے بسی کا کھلا ثبوت بن چکا ہے۔ پہلگام سے لے کر رافیل اور آپریشن مہادیو تک—اب ہر سوال بی جے پی کے لیے ایک "ناک آؤٹ پنچ" بن چکا ہے۔
بی جے پی کی دفاعی حکمت عملی:
بی جے پی حکومت نے پہلگام کے نامزد ملزموں کے بارے میں تین مبینہ پاکستانیوں کو مار کر عوامی اور اپوزیشن کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی، لیکن مبینہ دہشت گردوں سے پاکستانی چاکلیٹ برآمد ہونے کے ثبوت نے امیت شاہ کے دعوے کو مزید مضحکہیز بنا دیا۔
اپوزیشن کے سوالات:
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی حکومت سے کئی اہم سوالات کیے ہیں جن کا جواب اب تک نہیں دیا گیا ہے:
بھارت غیر جانبدار تحقیقات کیوں قبول نہیں کرتا؟
پہلگام میں بھارت نے کیا کھویا؟ اور ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز فوراً کیوں قبول کی؟
اگر دہشت گرد وہی تھے جن کا نام پہلے دن پولیس نے دیا تو این آئی اے نے ان کی تردید کیوں کی؟ اگر تردید کی تو تین ماہ بعد وہی لوگ دہشت گرد کیسے بن گئے؟
اگر ابو حمزہ اور زاکر کل تک بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہو گئے تھے تو آج امیت شاہ افغان اور جابر نامی لوگوں کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں؟
چاکلیٹ کو بطور ثبوت پیش کرنے والی این آئی اے کو کوئی مصدقہ تحقیقاتی ایجنسی کیسے تسلیم کرے گا جب کینیڈا حکومت اور بھارتی عدالت نے بمبئی دھماکوں کے کیس میں ان کی تفتیش کو مسترد کر دیا؟
یہ معاملہ بھارت کی داخلی سیاست اور سکیورٹی حکمت عملی پر گہرے سوالات اٹھا رہا ہے، اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ اس سیاسی بحران کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل





