اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا، دفتری رکاوٹوں کو کم کرنا، اور یہ پیغام دینا ہے کہ سری لنکا سیاحت کے لیے کھلا ہے،وزیر سیاح


کولمبو: سری لنکا نے سیاحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر 40 ممالک کے لئے ویزا فیس ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خوبصورت گھنے جنگلات، ساحلی پٹیوں اور دیگر جگہوں کو دیکھنے کے خواہش مند افراد اب بغیر ویزا فیس کے ان جگہوں کی سیر کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی جانب سے جن ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کی گئی ہے ان میں پاکستان کے علاوہ ختم کی گئی ہے ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، نیدر لینڈز، بیلجیئم، نیپال اور چین شامل ہیں۔
اس حوالے سے سری لنکا کے وزیر سیاحت وجیتھا ہیراتھ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سری لنکا دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا، دفتری رکاوٹوں کو کم کرنا، اور یہ پیغام دینا ہے کہ سری لنکا سیاحت کے لیے کھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سالانہ 66 ملین ڈالر کا ممکنہ نقصان ضرور ہوگا، پالیسی سازوں کو یقین ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد سے یہ کمی پوری ہو جائے گی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- ایک گھنٹہ قبل

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

چونسا کے بعد کس کا نمبر؟ آموں کی سیاست کے رنگ
- 4 گھنٹے قبل

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمد گی کیس: عدالت نے وزیر اعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخ کر دئیے
- 5 گھنٹے قبل

بھارت میں انسانی درندگی عروج پر، بے ہوش خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 4 گھنٹے قبل

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

چینی بحران: پی اے سی کی جانب سے ایف بی آر سے شوگر ملز مالکان کے نام طلب
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل